ٹوکیو ۔ 15 جون (اے پی پی) جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے شمالی کوریا کے ہاتھوں کئی دہائیاں قبل اغوا ہونے والے جاپانی باشندوں کے اہل خانہ سے ملاقات میںکہا ہے کہ وہ اس مسئلے کے حل کی خاطر جاپان شمالی کوریا سربراہ ملاقات کے امکانات کا جائزہ لیں گے۔ٹوکیو میں گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں شنزو آبے نے اغوا شدگان کے اہل خانہ سے کہا کہ …
جاپانی وزیر اعظم شنزوآبے کی اغوا شدگان کے اہل خانہ سے ملاقات

مزید خبریں
ٹوکیو ۔ 15 جون (اے پی پی) جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے شمالی کوریا کے ہاتھوں کئی دہائیاں قبل اغوا ہونے والے جاپانی باشندوں کے اہل خانہ سے ملاقات میںکہا ہے کہ وہ اس مسئلے کے حل کی خاطر جاپان شمالی کوریا سربراہ ملاقات کے امکانات کا جائزہ لیں گے۔ٹوکیو میں گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں شنزو آبے نے اغوا شدگان کے اہل خانہ سے کہا کہ وہ اغوا شدگان کے مسئلے کے حل کے لیے پر عزم ہیں، اور پہلی امریکہ شمالی کوریا سربراہ ملاقات کے انعقاد کے بعد اب جاپان اس معاملے پر شمالی کوریا کے ساتھ براہ راست بات چیت کرے گا۔ انھوں نے کہا صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سنگاپور میں شمالی کوریا کے قائد کم جونگ ا±ن کے ساتھ ملاقات میں اغوا شدگان کا مسئلہ اٹھایا تھا۔








