فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے پاکستانی سفارتخانہ میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ عیدالفطر کی نماز ادا کی

اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے پیرس میں پاکستانی سفارتخانہ میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ عیدالفطر کی نماز ادا کی۔ جمعہ کو یہاں موصول ہونے والے بیان کے مطابق سفارتخانہ نے پاکستانی کمیونٹی کے افراد اور ان کے اہلخانہ کیلئے نماز عید کی ادائیگی کیلئے مناسب انتظامات کئے تھے۔ پاکستانی سفیر نے پاکستانی برادری اور فرانس کے مسلمانوں کیلئے نیک …

اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے پیرس میں پاکستانی سفارتخانہ میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ عیدالفطر کی نماز ادا کی۔ جمعہ کو یہاں موصول ہونے والے بیان کے مطابق سفارتخانہ نے پاکستانی کمیونٹی کے افراد اور ان کے اہلخانہ کیلئے نماز عید کی ادائیگی کیلئے مناسب انتظامات کئے تھے۔ پاکستانی سفیر نے پاکستانی برادری اور فرانس کے مسلمانوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔