نگران وزیراعظم کی افغان حدود سے پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

نگران وزیراعظم کی افغان حدود سے پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت جسٹس (ر) ناصر الملک کا پاک فوج کے جوانوں کی قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے افغان حدود سے پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی اور پاک فوج …

نگران وزیراعظم کی افغان حدود سے پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت
جسٹس (ر) ناصر الملک کا پاک فوج کے جوانوں کی قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے افغان حدود سے پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی اور پاک فوج کے جوانوں کی قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم ناصر الملک نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں پاک فوج کے شہید ہونے والے 3 اہلکاروں کی شہادت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے حملہ ناکام بنانے والے دھرتی کے فرزندوں کے حوصلے اور جرات کو سلام پیش کیا۔ وزیراعظم نے شہید ہونے والے اہلکاروں کے بلندی درجات کیلئے بھی دعا کی۔