افغان حدود سے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں پاک افغان سرحد پر پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر فائرنگ اور حملے، پاک فوج کی موثر کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے ۔ فائرنگ کے تبادلہ میں 3 سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 15 جون (اے پی پی) افغان حدود سے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں پاک افغان سرحد کے ساتھ واقع پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر فائرنگ اور حملے کئے گئے۔ پاک فوج کی موثر کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق فائرنگ کے تبادلہ میں 3 سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ شہید اہلکاروں میں …

راولپنڈی ۔ 15 جون (اے پی پی) افغان حدود سے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں پاک افغان سرحد کے ساتھ واقع پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر فائرنگ اور حملے کئے گئے۔ پاک فوج کی موثر کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق فائرنگ کے تبادلہ میں 3 سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ شہید اہلکاروں میں حوالدار افتخار، سپاہی آفتاب اور سپاہی عثمان شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار افتخار کا تعلق سرگودھا، سپاہی آفتاب کا تعلق چترال اور سپاہی عثمان کا تعلق گجرات سے ہے جنہوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ افغان حدود سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملوں کی متعدد کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں۔