افغانستان کے صدر اشرف غنی کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون،افغانستان کے صوبہ کنڑ میں ڈرون حملہ میں ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کی،ٹی ٹی پی کے کمانڈر کی ہلاکت ایک مثبت پیش رفت ہے،آرمی پبلک سکول کی قتل و غارت گری سمیت ٹی ٹی پی کا نشانہ بننے والے سیکڑوں پاکستانی خاندانوں کو تسکین ملے گی،آئی ایس پی آر راولپنڈی ۔ 15 جون (اے …
افغانستان کے صدر اشرف غنی کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون
افغانستان کے صدر اشرف غنی کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون،افغانستان کے صوبہ کنڑ میں ڈرون حملہ میں ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کی،ٹی ٹی پی کے کمانڈر کی ہلاکت ایک مثبت پیش رفت ہے،آرمی پبلک سکول کی قتل و غارت گری سمیت ٹی ٹی پی کا نشانہ بننے والے سیکڑوں پاکستانی خاندانوں کو تسکین ملے گی،آئی ایس پی آر
راولپنڈی ۔ 15 جون (اے پی پی) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون کیا اور افغانستان کے صوبہ کنڑ میں ڈرون حملہ میں ملا فضل اللہ کی ہلاکت سے متعلق اطلاعات کا تبادلہ کیا۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون کیا ہے اور افغانستان کے صوبہ کنڑ میں ایک ڈرون حملہ میں ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملا فضل اللہ 2009ءسے افغانستان کے اندر چھپا ہوا تھا۔ ٹی ٹی پی کے کمانڈر کی ہلاکت ایک مثبت پیش رفت ہے اس سے آرمی پبلک سکول کی قتل و غارت گری سمیت ٹی ٹی پی کا نشانہ بننے والے سیکڑوں پاکستانی خاندانوں کو تسکین ملے گی۔ پاکستان عسکری قیادت کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے کیلئے معاون اور مربوط اقدامات بہترین حکمت عملی ہے۔









