بیجنگ ۔ 16 جون (اے پی پی) چین کے معروف اخبار " پیپلز ڈیلی" کے اجرا ء کی70 ویں سالگرہ کے موقع پر چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے ایک تہنیتی پیغام دیا۔ پیغام میں صدر شی جن پھنگ نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے مبارک باد دی اور پیپلز ڈیلی کے تمام ملازمین اور ریٹائرڈ عملے کے لیے پرخلوص نیک تمناو ں کا …
پپلز ڈیلی” کے اجرا ءکی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کا تہنیتی پیغام

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 16 جون (اے پی پی) چین کے معروف اخبار ” پیپلز ڈیلی” کے اجرا ء کی70 ویں سالگرہ کے موقع پر چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے ایک تہنیتی پیغام دیا۔ پیغام میں صدر شی جن پھنگ نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے مبارک باد دی اور پیپلز ڈیلی کے تمام ملازمین اور ریٹائرڈ عملے کے لیے پرخلوص نیک تمناو ں کا اظہار کیا۔ صدر شی جن پھنگ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پیپلز ڈیلی سی پی سی کی پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے اور مختلف واقعات کی کوریج کےذریعے چین کی ترقی کے مختلف ادوار میں نمایاں اور اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت چینی خصوصیات کا حامل سوشلزم ایک نئے عہد میں داخل ہو گیا ہے۔








