واشنگٹن ۔ 16 جون (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سنگاپور میں کم جونگ ا±ن کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں شمالی کوریائی تنازعہ خاصی حد تک طے ہو گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اور ا±ن خاصی ہم آہنگی رکھتے ہیں۔ واشنگٹن میں وائٹ ہاو¿س کے باہر رپورٹرز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ میں نے شمالی …
شمالی کوریائی تنازعہ کافی حد تک حل ہو گیا ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 16 جون (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سنگاپور میں کم جونگ ا±ن کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں شمالی کوریائی تنازعہ خاصی حد تک طے ہو گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اور ا±ن خاصی ہم آہنگی رکھتے ہیں۔ واشنگٹن میں وائٹ ہاو¿س کے باہر رپورٹرز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ میں نے شمالی کوریائی لیڈر کو اپنا ٹیلیفون نمبر بھی دیا ہے اور وہ اب کسی بھی وقت ان سے ٹیلیفون پر گفتگو کر سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کے نوجوان لیڈر کے ساتھ ا±ن کی ملاقات واضح اور انتہائی بامقصد تھی۔ دونوں لیڈروں کی یہ ملاقات بارہ جون کو ہوئی تھی۔








