امریکی صدر کی پالیسیاں معیشتوں کے لیے خطرہ ہیں، آئی ایم ایف

برسلز ۔ 16 جون (اے پی پی) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جارحانہ تجارتی پالیسیاں اور محصولات سے متعلق اقدامات نہ صرف امریکی معیشت بلکہ عالمی اقتصادیات کے لیے بھی خطرہ ہیں۔انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (IMF) کی مینیجگ ڈائریکٹر کرسٹین لگارڈ نے کہا ہے کہ تجارت کے میدان میں جنگ کا کوئی فاتح نہیں ہوتا ہے۔ انہوں نےیہ بیان جمعرات …

برسلز ۔ 16 جون (اے پی پی) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جارحانہ تجارتی پالیسیاں اور محصولات سے متعلق اقدامات نہ صرف امریکی معیشت بلکہ عالمی اقتصادیات کے لیے بھی خطرہ ہیں۔انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (IMF) کی مینیجگ ڈائریکٹر کرسٹین لگارڈ نے کہا ہے کہ تجارت کے میدان میں جنگ کا کوئی فاتح نہیں ہوتا ہے۔ انہوں نےیہ بیان جمعرات کی شب ایک ایسے موقع پر دیا جب 15 جون کو امریکا کی جانب سے لگ بھگ پچاس بلین مالیت کی سالانہ تجارت کی حامل چینی اشیاء پر امریکا کی جانب سے پچیس فیصد اضافی ٹیکسوں کا اعلان متوقع ہے۔رپورٹروں سے بات چیت میں لگارڈ نے کہا کہ اگر اس کے رد عمل میں متاثرہ ممالک بھی اقدامات کرتے ہیں، تو نتیجتاً نقصان تمام فریقین کا ہو گا۔