الیکشن کمیشن نے کاغذاتِ نامزدگی پر ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کےلئے ٹربیونلز قائم کر دیئے

اسلام آباد ۔17 جون (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کاغذاتِ نامزدگی پر ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کے لئے ٹربیونلز قائم کر دیئے ہیں ،22 جون تک اپیلیں دائر کر سکیں گے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق آئندہ عام انتخابات 2018ءمیں ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کے لئے ہائیکورٹ کے ججز پر مشتمل 20 ایپلٹ ٹربیونلز قائم کر دیئے ہیں۔الیکشن کمیشن کی …

اسلام آباد ۔17 جون (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کاغذاتِ نامزدگی پر ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کے لئے ٹربیونلز قائم کر دیئے ہیں ،22 جون تک اپیلیں دائر کر سکیں گے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق آئندہ عام انتخابات 2018ءمیں ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کے لئے ہائیکورٹ کے ججز پر مشتمل 20 ایپلٹ ٹربیونلز قائم کر دیئے ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب کیلئے 8، خیبر پختونخوا کیلئے 6، سندھ کیلئے چار جبکہ بلوچستان کیلئے 2 ٹربیونلز قائم کیے گئے ہیں۔ امیدوار 22 جون تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کر سکیں گے۔ ایپلٹ ٹربیونلز 27 جون تک ان اپیلوں کو نمٹائیں گے۔