حدیدہ میں رواں ماہ پانچ ہزار خاندان بے گھر ہوئے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 18 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ کے انسانی بنیادوں پر امداد سے متعلقہ ا±مور کے رابطہ دفتر کے مطابق یمنی صوبے الحدیدہ میں جاری تنازعے کے نتیجے میں رواں ماہ کے دوران اب تک پانچ ہزار کے قریب خاندان بے گھر ہوچکے ہیں۔ یمنی حکومت نے سعودی عرب کی سربراہی میں قائم عسکری اتحاد کے دستوں کے ساتھ مل کر ملک کے مرکزی بندرگاہی شہر حدیدہ …

اقوام متحدہ ۔ 18 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ کے انسانی بنیادوں پر امداد سے متعلقہ ا±مور کے رابطہ دفتر کے مطابق یمنی صوبے الحدیدہ میں جاری تنازعے کے نتیجے میں رواں ماہ کے دوران اب تک پانچ ہزار کے قریب خاندان بے گھر ہوچکے ہیں۔ یمنی حکومت نے سعودی عرب کی سربراہی میں قائم عسکری اتحاد کے دستوں کے ساتھ مل کر ملک کے مرکزی بندرگاہی شہر حدیدہ پر حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے شروع کر رکھے ہیں۔ اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے یمن مارٹن گرِفتھس حوثی باغیوں کی قیادت سے ہنگامی بات چیت کے لئے یمن پہنچ گئے ہیں۔