ہرارے ۔ 19 جون (اے پی پی) زمبابوے آئندہ ماہ پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کرے گا۔ فیوچر ٹور پروگرامز کے تحت آسٹریلیا نے دورہ زمبابوے میں ایک ٹیسٹ اور پاکستان نے دو ٹیسٹ کھیلنے تھے تاہم زمبابوے کرکٹ نے مالی بحران کے پیش نظر ہوم ٹیسٹ میچز کی میزبانی سے معذرت کر لی۔ زمبابوے کرکٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر فیصل حسنین …
زمبابوے آئندہ ماہ پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف سہ ملکی ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کی میزبانی کرے گا

مزید خبریں
ہرارے ۔ 19 جون (اے پی پی) زمبابوے آئندہ ماہ پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کرے گا۔ فیوچر ٹور پروگرامز کے تحت آسٹریلیا نے دورہ زمبابوے میں ایک ٹیسٹ اور پاکستان نے دو ٹیسٹ کھیلنے تھے تاہم زمبابوے کرکٹ نے مالی بحران کے پیش نظر ہوم ٹیسٹ میچز کی میزبانی سے معذرت کر لی۔ زمبابوے کرکٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر فیصل حسنین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انکی ٹیم کو اس وقت شدید مالی بحران کا سامنا ہے اسلئے پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی میزبانی نہیں کریں گے تاہم تینوں ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز جولائی میں کھیلی جائے گی۔








