نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیرصدارت اجلاس میں پاکستان ریلویز کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ

اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے پاکستان ریلویز کے بزنس پلان کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک پراجیکٹ آنے سے پاکستان ریلویز کےلئے اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور خدمات کا معیار بہتر بنا کر مسافر اور مال بردار ٹرانسپورٹیشن میں اپنا حصہ بڑھانے کے بڑے مواقع پیدا ہوئے ہیں، ریلویز کے مسائل پر قابو پانے کے حوالہ …

اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے پاکستان ریلویز کے بزنس پلان کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک پراجیکٹ آنے سے پاکستان ریلویز کےلئے اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور خدمات کا معیار بہتر بنا کر مسافر اور مال بردار ٹرانسپورٹیشن میں اپنا حصہ بڑھانے کے بڑے مواقع پیدا ہوئے ہیں، ریلویز کے مسائل پر قابو پانے کے حوالہ سے جامع لائحہ عمل تیار کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وزیراعظم آفس میں پاکستان ریلویز کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ اجلاس میں کیا۔ اس موقع پر وزیر ریلوےز روشن خورشید، وزیراعظم کے سیکرٹری سہیل عامر، سیکرٹری ریلویز محمد جاوید انور اور وزرات کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم کو ریلویز کے تنظیمی ڈھانچہ، ریل نیٹ ورک، محکمہ کی کارکردگی اور ریلویز سیکٹر میں نیشنل وژن 2025ءکے تحت مستقبل کی ترقیاتی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم کو ریلویز کے نئے بزنس پلان اور مال بردار و مسافر ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں مختلف اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔