اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی)نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کے دوسرے یونٹ سے نیشنل گرڈ کو 242.25 میگاواٹ بجلی کی فراہمی شروع ہو گئی۔ منگل کو یہاں سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اپریل میں اس منصوبے کو آزمائشی بنیادوں پر چلایا گیا جس سے ابتدائی طور پر 13 لاکھ یونٹ بجلی کی فراہمی کا آغاز ہوا۔ مئی 2018ءمیں اس منصوبے سے 30 دنوں …
نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کے دوسرے یونٹ سے نیشنل گرڈ کو 242.25 میگاواٹ بجلی کی فراہمی شروع ہو گئی
اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی)نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کے دوسرے یونٹ سے نیشنل گرڈ کو 242.25 میگاواٹ بجلی کی فراہمی شروع ہو گئی۔ منگل کو یہاں سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اپریل میں اس منصوبے کو آزمائشی بنیادوں پر چلایا گیا جس سے ابتدائی طور پر 13 لاکھ یونٹ بجلی کی فراہمی کا آغاز ہوا۔ مئی 2018ءمیں اس منصوبے سے 30 دنوں کی پیداوار کا اطمینان کرنے کے بعد نیشنل گرڈ کو مسلسل 242.25 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کا آغاز ہوا۔ اس منصوبے کا کنٹرول واپڈا کے حوالے کرنے سے پہلے معاہدے کے تحت دوسرے یونٹ کی تکمیل کے بعد پہلے یونٹ کو بعض معمولی ایڈجسٹمنٹس کیلئے بند کر دیا جائے گا اور اس کو دوبارہ چالو کرنے میں 10 دن لگیں گے۔ اس کے بعد نیلم جہلم کے دونوں یونٹس سے 484.50 میگاواٹ بجلی کی فراہمی نیشنل گرڈ کو شروع ہو جائے گی۔









