کراچی ۔ 20 جون (اے پی پی) نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک نے بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بدھ کو یہاں مزار قائد پر حاضری دی۔ انہوں نے فاتحہ پڑھی اور مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا بھی کی گئی۔ گورنر سندھ محمد زبیر اور نگران وزیراعلیٰ فضل الرحمن بھی ان کے ہمراہ تھے۔
نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک نے مزار قائد پر حاضری دی