دوشنبے ۔ 20 جون (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے سینئر پارلیمنٹرین مظفر احمد ہاشمی کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں صدر مملکت نے مظفر ہاشمی کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ صدر نے کہاکہ آئین و قانون کی بالادستی اور اسلامی اقدار کے فروغ کیلئے مظفر ہاشمی کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔
صدر مملکت ممنون حسین کا سینئر پارلیمنٹرین مظفر احمد ہاشمی کے انتقال پر اظہار تعزیت