صدر مملکت ممنون حسین کا دوشنبے میں تاجکستان کے قومی عجائب گھر کا دورہ

دوشنبے ۔ 20 جون (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے بدھ کو یہاں تاجکستان کے قومی عجائب گھر کا دورہ کیا۔ عجائب گھر کی عمارت 22 چھوٹے اور بڑے نمائشی ہالز پر مشتمل ہے جس میں قدیم، جدید اور عصری تاریخ کے نوادرات موجود ہیں۔ صدر مملکت نے عجائب گھر کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور وہاں رکھے گئے نوادرات اور قدیم ورثہ میں گہری دلچسپی ظاہر …

دوشنبے ۔ 20 جون (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے بدھ کو یہاں تاجکستان کے قومی عجائب گھر کا دورہ کیا۔ عجائب گھر کی عمارت 22 چھوٹے اور بڑے نمائشی ہالز پر مشتمل ہے جس میں قدیم، جدید اور عصری تاریخ کے نوادرات موجود ہیں۔ صدر مملکت نے عجائب گھر کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور وہاں رکھے گئے نوادرات اور قدیم ورثہ میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ اس موقع پر صدر مملکت کو سوینئر بھی پیش کیا گیا۔