اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کو ایپلٹ ٹربیونل تعینات کر دیا ہے۔ وہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں نمٹائیں گے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017ءکی سیکشن 63 کے تحت الیکشن کمیشن نے جسٹس محسن اختر کیانی کو …
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کو ایپلٹ ٹربیونل تعینات کر دیا
اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کو ایپلٹ ٹربیونل تعینات کر دیا ہے۔ وہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں نمٹائیں گے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017ءکی سیکشن 63 کے تحت الیکشن کمیشن نے جسٹس محسن اختر کیانی کو ایپلٹ ٹربیونل تعینات کر دیا ہے۔ وہ اسلام آباد کی قومی اسمبلی، خصوصی نشستوں، نان مسلم امیدواروں کی ریٹر ننگ افسروں کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں نمٹائیں گے۔









