راجر فیڈرر اور فلورین میئر گیری ویبر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راﺅنڈ میں داخل

برلن ۔ 20 جون (اے پی پی) سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار راجر فیڈرر اور جرمنی کے فلورین میئر اے ٹی پی گیری ویبر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے جبکہ فرانس کے رچرڈ گیسکٹ پہلے راﺅنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ جرمنی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے پہلے راﺅنڈ میں سوئس سٹار راجر فیڈرر …

برلن ۔ 20 جون (اے پی پی) سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار راجر فیڈرر اور جرمنی کے فلورین میئر اے ٹی پی گیری ویبر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے جبکہ فرانس کے رچرڈ گیسکٹ پہلے راﺅنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ جرمنی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے پہلے راﺅنڈ میں سوئس سٹار راجر فیڈرر نے روایتی کھیل پیش کرتے ہوئے سلوانیہ کے نوجوان کھلاڑی الجاز بڈینی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر دوسرے راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ میزبان فلورین میئر نے فرانس کے رچرڈ گیسکٹ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-2 سے اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ کے دوسرے راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔