وفاقی وزیر بیرسٹر سید علی ظفر کا قبائلی علاقوں فاٹا اور پاٹا کے صوبہ خیبرپختونخوا میں انضمام کے حوالے سے قائم کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر سید ظفر علی نے کہا ہے کہ فاٹا میں قانونی اور انتظامی اصلاحات کے ساتھ ساتھ سماجی ترقی اور ترقیاتی منصوبے کی تکمیل میں مزید تیزی لائی جائے ،قبائلی علاقوں کو صوبہ خیبرپختونخوا میں انضمام کے عمل کی تکمیل کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔بدھ کو وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی جانب سے فاٹا اور …

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر سید ظفر علی نے کہا ہے کہ فاٹا میں قانونی اور انتظامی اصلاحات کے ساتھ ساتھ سماجی ترقی اور ترقیاتی منصوبے کی تکمیل میں مزید تیزی لائی جائے ،قبائلی علاقوں کو صوبہ خیبرپختونخوا میں انضمام کے عمل کی تکمیل کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔بدھ کو وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی جانب سے فاٹا اور پاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے حوالے سے سہولیات فراہم کرنے کے لئے قائم کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر سید علی ظفر کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔وفاقی وزیر بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا کہ کمیٹی 5اہداف کے حصول پر کام کریگی جن میں قبائلی علاقوں کو جنگ سے پاک امن کا گہوارہ بنانا،قبائلی علاقوں کے عوام کو زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی،احساس تحفظ کی فراہمی،ملک کے دیگر حصوں کی طرح سماجی خدمات کی فراہمی،اور قبائلی علاقوں میں رہنے والوں کو بنیادی حقوق اور تحفظ کی فراہمی ہے ۔اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے وفاقی وزیر سید علی ظفر نے کہا کہ قبائلی علاقوں کو صوبہ خیبرپختونخوا میں انضمام کے عمل کی تکمیل کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا،خوشی اور اطمینان کا باعث ہے کے قبائلی علاقے خیبر پختونخوا کا حصہ بن چکے ہیں،قبائیلی علاقوں کے عوام کو حقوق کی فراہمی کے لیے زیادہ محنت اور مستعدی سے کام کرنا ہے،برسوں کا کام اب دنوں میں کرنا ہے۔