راولپنڈی ۔ 20 جون (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورہ پر پولینڈ پہنچ گئے ہیں ،جنرل قمر جاوید باجوہ نے پولینڈ میں وزیر اور نائب وزراءدفاع،چیف آف جنرل سٹاف ،کمانڈر آف پولینڈ آرمڈ فورسز اور کمانڈر لینڈ فورسز سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون بڑھانے ،جیو سٹریٹجک ماحول اورعلاقائی سلامتی کے امور زیر غور آئے ۔پاک …
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورہ پر پولینڈ پہنچ گئے ، وزیر اور نائب وزراءدفاع،چیف آف جنرل سٹاف ،کمانڈر آف پولینڈ آرمڈ فورسز اور کمانڈر لینڈ فورسز سے ملاقاتیں کیں،آئی ایس پی آر
راولپنڈی ۔ 20 جون (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورہ پر پولینڈ پہنچ گئے ہیں ،جنرل قمر جاوید باجوہ نے پولینڈ میں وزیر اور نائب وزراءدفاع،چیف آف جنرل سٹاف ،کمانڈر آف پولینڈ آرمڈ فورسز اور کمانڈر لینڈ فورسز سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون بڑھانے ،جیو سٹریٹجک ماحول اورعلاقائی سلامتی کے امور زیر غور آئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پولینڈ کی فوجی قیادت نے علاقائی سلامتی و استحکام کے لئے پاکستانیوں کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے فوجی تربیت کے شعبے میں تعاون کے لئے تجربات کے تبادلوں کی خواہش ظاہر کی ۔پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پولیس آرمامنٹ گروپ کا بھی دورہ کیا ۔جنرل قمر جاوید باجوہ پولینڈ پولینڈ میں جنرل کمانڈ آف دی پولش آرمڈ فورسز پہنچے تو پولینڈ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی ۔









