جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں متعدد فیصلے کئے گئے ، نیب نے اس بات کو واضح کیا ہے کہ تمام انکوائریاں اور انوسٹی گیشن مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جو حتمی نہیں، نیب تمام متعلقہ افراد …

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں متعدد فیصلے کئے گئے ، نیب نے اس بات کو واضح کیا ہے کہ تمام انکوائریاں اور انوسٹی گیشن مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جو حتمی نہیں، نیب تمام متعلقہ افراد سے بھی قانون کے مطابق ان کا مو¿قف معلوم کرے گا تاکہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔نیب ترجمان کے مطابق نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے پاکستان ٹیلی ویژن میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں اور بدعنوانی کا کیس ایف آئی اے کو بجھوانے کی منظوری دی۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور دیگر کے خلاف خو شحال پاکستان سکیم میں عدم ثبوت کی بنیاد پر انکوائری بند کرنے کی منظوری دی۔ جو اس بات کا بین ثبوت ہے کہ نیب صرف اور صرف قانون اورٹھوس شواہد کی بنیاد پر کارروائی کرتا ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے افتخار رحیم خان سابق سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ اسلام آباد ، افسران/ اہلکاران اوردیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی۔