اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی نے ممتاز ادبی شخصیت اور مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ قائمقام صدر نے مرحوم مشتاق احمد یوسفی کی ادبی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی وفات سے ادب کے شعبہ میں بہت بڑا خلاءپیدا ہو گیا …
محمد صادق سنجرانی کا ممتاز ادبی شخصیت اور مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار
اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی نے ممتاز ادبی شخصیت اور مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ قائمقام صدر نے مرحوم مشتاق احمد یوسفی کی ادبی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی وفات سے ادب کے شعبہ میں بہت بڑا خلاءپیدا ہو گیا ہے۔ قائمقام صدر نے مشتاق احمد یوسفی کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطاءکرے اور لواحقین کویہ صدمہ صبر اور حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔









