دوشنبے ۔ 20 جون (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام خطہ کے استحکام اور ترقی کیلئے بے حد اہمیت کا حامل ہے، ان مقاصد کے حصول کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداﷲ عبداﷲ سے ہونے والی ملاقات میں کیا۔ یہ ملاقات افغانستان کے چیف …
صدر مملکت ممنون حسین کی افغان چیف ایگزیکٹو عبداﷲ عبداﷲ سے گفتگو
دوشنبے ۔ 20 جون (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام خطہ کے استحکام اور ترقی کیلئے بے حد اہمیت کا حامل ہے، ان مقاصد کے حصول کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداﷲ عبداﷲ سے ہونے والی ملاقات میں کیا۔ یہ ملاقات افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کی خواہش پر صدر مملکت ممنون حسین کی دوشنبے میں قیام گاہ پر ہوئی۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطے بڑی اہمیت کے حامل ہیں اور اس ضمن میں پاکستان افغانستان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداﷲ عبداﷲ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔









