اکیسویں فیفا ورلڈ کپ 2018ءمیں (کل) مزید تین میچ کھیلے جائینگے برازیل کا مقابلہ کوسٹاریکا سے ہوگا

ماسکو ۔21 جون (اے پی پی) اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2018ءمیں (کل) جمعہ کو مزید تین میچ کھیلے جائینگے۔ روس میں عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک بڑی ٹیموں کی مایوس کن کارکردگی سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ میں آج کا پہلا میچ گروپ ای میں شامل ٹیموں برازیل اور کوسٹاریکا کے درمیان …

ماسکو ۔21 جون (اے پی پی) اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2018ءمیں (کل) جمعہ کو مزید تین میچ کھیلے جائینگے۔ روس میں عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک بڑی ٹیموں کی مایوس کن کارکردگی سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ میں آج کا پہلا میچ گروپ ای میں شامل ٹیموں برازیل اور کوسٹاریکا کے درمیان کھیلا جائیگا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا، دوسرا میچ گروپ ڈی کی ٹیموں نائجیریا اور آئس لینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات دس بجے شروع ہوگا جبکہ تیسرا میچ گروپ ای میں شامل ٹیموں سربیا اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات ایک بجے شروع ہوگا ۔