مقبوضہ کشمیرمیں شہریوں قتل عام کے خلاف مکمل ہڑتال، سید علی گیلانی ، میر واعظ، یاسین ملک ، اشرف صحرائی اور دیگر رہنما نظر بند

سری نگر ۔ 21 جون (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے قتل عام کی جاری لہر کے خلاف جمعرات کو مکمل ہڑتال کی گئی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی ہے۔ ہڑتال کا مقصد سینئر کشمیری صحافی شجاعت بخاری کے بہیمانہ قتل کے خلاف بھی احتجاج …

سری نگر ۔ 21 جون (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے قتل عام کی جاری لہر کے خلاف جمعرات کو مکمل ہڑتال کی گئی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی ہے۔ ہڑتال کا مقصد سینئر کشمیری صحافی شجاعت بخاری کے بہیمانہ قتل کے خلاف بھی احتجاج ریکارڈکرانا ہے۔تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند اور سڑکوںپر ٹریفک معطل رہی۔ دریں اثنا بھارتی پولیس نے محمد یاسین ملک کو آج صبح سویرے سرینگر کے علاقے مائسمہ میں ان کے گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار کرکے کوٹھی باغ تھانے میں نظر بند کر دیا۔

مزید خبریں