سری نگر ۔ 21 جون (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی کی جدوجہد کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی شہداءکے مقدس لہو کے ساتھ بے وفائی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ کشمیر میڈیاسروس کے …
شہداءکی قربانیوںکو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا، سید علی گیلانی

مزید خبریں
سری نگر ۔ 21 جون (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی کی جدوجہد کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی شہداءکے مقدس لہو کے ساتھ بے وفائی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے شہید عادل احمد لون اور ان کے دیگر دو شہیدساتھیوںکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ترال کے علاقے پنجورہ میں منعقد کیے جانے والے ایک عوامی اجتماع سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری نوجوان پنے گرم گرم خون سے تحریک آزادی کی آبیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے شہید عادل لون ، دانش خالق اور محمد قاسم کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداءکی قربانیوںکو کسی صورت رائیگان نہیں جانے دیا جائے گا۔








