اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نے دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان کے رہنماءملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کا تعاقب جاری رکھے گا، پاکستان پائیدار امن کیلئے افغانستان کے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے، خطہ میں قیام امن کیلئے بھارت کو چانکیہ ذہنیت سے نکلنا اور مذاکرات کی میز …
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نے دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان کے رہنماءملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کا تعاقب جاری رکھے گا، پاکستان پائیدار امن کیلئے افغانستان کے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے، خطہ میں قیام امن کیلئے بھارت کو چانکیہ ذہنیت سے نکلنا اور مذاکرات کی میز پر آنا ہو گا، گلگت بلتستان جموں و کشمیر کا حصہ ہے جو متنازعہ علاقہ ہے۔ جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دروان صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ٹی ٹی پی رہنماءملا فضل اللہ کی ہلاکت نمایاں کامیابی ہے جبکہ پاکستان ٹی ٹی پی کے دیگر دہشت گردوں کا بھی تعاقب جاری رکھے گا۔ ترجمان نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے ہاتھ پاکستان میں بےگناہ افراد کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کیلئے افغان حکومت کے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے اور عیدالفطر کے موقع پر طالبان اور افغان حکومت کے درمیان جنگ بندی اس سلسلہ میں اہم پیشرفت ہے۔ پاکستان قیام امن کیلئے کوششوں میں افغانستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ دہشت گردی اور شدت پسندی مشترکہ مسئلہ ہے اور دونوں ممالک قریبی تعاون کے ذریعے ہی اس پر قابو پا سکتے ہیں۔








