اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے دہشت گردی کی فنانسنگ کے انسداد کی کوششوں کے حوالہ سے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت خزانہ نے اس سلسلہ میں ادارہ جاتی میکنزم کو بہتر بنایا ہے۔ وہ جمعہ کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی پیرس میں ہونے والی مجوزہ میٹنگ کے تناظر میں منعقدہ اجلاس کی …
وزارت خزانہ نے دہشت گردی کی فنانسنگ کے انسداد کے لئے ادارہ جاتی میکنزم کو بہتر بنایا ہے،نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے دہشت گردی کی فنانسنگ کے انسداد کی کوششوں کے حوالہ سے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت خزانہ نے اس سلسلہ میں ادارہ جاتی میکنزم کو بہتر بنایا ہے۔ وہ جمعہ کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی پیرس میں ہونے والی مجوزہ میٹنگ کے تناظر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں۔ وزیر خارجہ عبداﷲ حسین ہارون اور قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ مرکزی بینک، بینکنگ انسٹی ٹیوشنز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کیلئے فنانسنگ کے انسداد کیلئے کوآرڈینیشن مضبوط ہوئی ہے۔







