ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کا پہلا روز بارش سے متاثر

برج ٹاﺅن۔24 جون (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کا پہلا روز بارش سے متاثر ہوا، کالی آندھی نے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنا لئے تھے، 33 رنز پر ابتدائی 5 وکٹیں کھونے کے بعد شین ڈورچ اور کپتان جیسن ہولڈر حریف باﺅلرز کے سامنے …

برج ٹاﺅن۔24 جون (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کا پہلا روز بارش سے متاثر ہوا، کالی آندھی نے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنا لئے تھے، 33 رنز پر ابتدائی 5 وکٹیں کھونے کے بعد شین ڈورچ اور کپتان جیسن ہولڈر حریف باﺅلرز کے سامنے چٹان بن گئے، دونوں بلے بازوں نے مشکل وقت میں انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا، ڈورچ 60 اور ہولڈر 33 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں