اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن ڈویژن عبد اللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے نےو اسلام آبا دا نٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مسافروں کو بےن الاقوامی معےار کے مطابق جدےد سہولےات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اسلام آباد ایئر پورٹ کے باہر این ایچ اے ٹول پلازہ …
نگران وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن ڈویژن عبد اللہ حسین ہارون کا نےو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا اچانک دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن ڈویژن عبد اللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے نےو اسلام آبا دا نٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مسافروں کو بےن الاقوامی معےار کے مطابق جدےد سہولےات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اسلام آباد ایئر پورٹ کے باہر این ایچ اے ٹول پلازہ کی وجہ سے مسافروں کو پیش آنے والی مشکلات کو حل کرنے کیلئے حکومت سے فوری بات کروں گا۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے نےو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے اچانک دورے اور معائنہ کے دوران کیا۔ اس موقع پر اےوی اےشن ڈویژن، سول ایوی ایشن اتھارٹی، اورپی آئی اے کے متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے اپنے دورے کے دوران ائیرپورٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور مسافروں کو دی جانے والی سہولیات کا بھی معائنہ کیا، انہوں نے نیو ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کا بھی جائزہ لیا۔ائیر پورٹ منیجر کی جانب سے عبد اللہ حسین ہارون کو ائیر لائنز اور مسافروں کو دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے اےک تفصےلی برےفنگ بھی دی گئی جبکہ چیف سیکورٹی آفیسر اے ایس ایف کی جانب سے سیکورٹی کے حوالے سے بھی بتایا گیا۔








