آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن، مالاکنڈ، ہزارہ، ژوب، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسمعیل خان، بہاولپور، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے …

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن، مالاکنڈ، ہزارہ، ژوب، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسمعیل خان، بہاولپور، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ مالاکنڈ ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے (آج) منگل سے ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے جس سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔