ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کا دوسرا روز بھی بارش سے متاثر

برج ٹاﺅن ۔ 25 جون (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز بھی بارش سے متاثر ہوا، میزبان ویسٹ انڈین ٹیم پہلی اننگز میں 204 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، کپتان جیسن ہولڈر 74 اور شین ڈورچ 71 رنز بنا کر نمایاں رہے، لاہیرو کمارا نے 4 اور کاسن راجیتھا نے 3 کھلاڑیوں کو …

برج ٹاﺅن ۔ 25 جون (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز بھی بارش سے متاثر ہوا، میزبان ویسٹ انڈین ٹیم پہلی اننگز میں 204 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، کپتان جیسن ہولڈر 74 اور شین ڈورچ 71 رنز بنا کر نمایاں رہے، لاہیرو کمارا نے 4 اور کاسن راجیتھا نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، جواب میں سری لنکن ٹیم بھی پہلی اننگز میں مشکلات سے دوچار ہے، سری لنکا نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر 99 رنز بنا لئے تھے اور اسے کالی آندھی کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 105 رنز درکار ہیں۔ برج ٹاﺅن میں جاری ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ویسٹ انڈین ٹیم نے 132 رنز 5 کھلاڑی آﺅٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو ڈورچ 60 اور ہولڈر 33 رنز پر کھیل رہے تھے، دونوں کھلاڑیوں نے محتاط انداز سے دن کا آغاز کیا تاہم 168 کے مجموعی سکور پر کمارا نے ڈورچ کو آﺅٹ کر کے اہم پارٹنرشپ توڑ ڈالی، ڈورچ نے 71 رنز بنائے