اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات،نشریات ،قومی تاریخ و ادبی ورثہ بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کی ترقی،علاقائی روابط کے فروغ کا طویل المیعاد منصوبہ ہے،چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ(سی پیک) درحقیقت ہمیشہ قائم رہنے والی دوستی کی مثال ہے۔ وہ پیر کو سی پی این ای کے زیر اہتمام تقریب کی اختتامی نشست سے خطاب کر رہے تھے …
وفاقی وزیر اطلاعات بیرسٹر سید علی ظفر کا سی پی این ای کے زیر اہتمام تقریب کی اختتامی نشست سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات،نشریات ،قومی تاریخ و ادبی ورثہ بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کی ترقی،علاقائی روابط کے فروغ کا طویل المیعاد منصوبہ ہے،چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ(سی پیک) درحقیقت ہمیشہ قائم رہنے والی دوستی کی مثال ہے۔ وہ پیر کو سی پی این ای کے زیر اہتمام تقریب کی اختتامی نشست سے خطاب کر رہے تھے ۔ وفاقی وزیر سید علی ظفر نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے ،دونوں ممالک کو درحقیقت اس دوستی سے فائدہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کئی سال پہلے چین تنہا ہوگیا تھا اور پاکستان کی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) پہلی غیر ملکی بین الاقوامی ائیر لائن تھی جس نے چین کے لئے پرواز کی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بات چیت کا آغاز کیا اور امریکہ اور چین کے لئے ممکن بنایا کہ وہ مذاکرات کریں یہ ایک ایسے دور میں ہوا جب دنیا مشرق اور مغرب ۔سوویت یونین اور امریکہ کے درمیان تقسیم تھی ،ہم ہنری کنسجر کو چین لیکر گئے ۔ ہم نے تائیوان ،ہانگ کانگ اور تبت کے معاملہ پر چین کی حاکمیت کی حمایت کی علاوہ ازیں ہم نے انسانی حقوق کے معاملات میں بھی چین کی حمایت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسی دوران چین نے بھی پاکستان کی اقتصادی ترقی میں شاندار کردار ادا کیا ،عالمی سطح پر اس نے ہمیشہ کشمیر کے مسئلہ پر ہماری حمایت کی، معاشی اور دفاعی شعبے میں چین ہمارا اتحادی رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قراقرم ہائی وے ،ہیوی مکینکل کمپلیکس ٹیکسلا،پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس اور چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ ہمارے ہمیشہ سے بڑھتے ہوئے تعلقات کی یادگار ہیں ۔







