پاکستان سٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری

70
Stock market
Stock market

کراچی ۔ 27 جون (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار حصص میںتیزی کا تسلسل بدھ کو بھی جاری رہا اورمارکیٹ میں زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی41300 ،41400،41500،41600اور41700کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،مارکیٹ سرمایہ میں55ارب18کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ہوا،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت30.99فیصدزائد رہاجبکہ64.65فیصد حصص کی قیمتوں میں تیزی رہی۔بدھ کو کاروبارکا آغاز ملے جلے رجحان سے ہواتاہم بعدازاںحکومتی مالیاتی اداروں ، مقامی بروکریج ہاﺅسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزکی جانب سے سیمنٹ،بینکنگ،توانائی اوردیگرمنافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس41817پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس471.90پوائنٹس اضافے سے41717.99پوائنٹس پر بندہوا۔