آرمی میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کورس کا کانووکیشن، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے طلبہ میں ڈگریاں تقسیم کیں

راولپنڈی۔ 29 جون (اے پی پی) آرمی میڈیکل کالج میں 37واں ایم بی بی ایس اور 16ویں بی ڈی ایس کورس کا کانووکیشن جمعہ کو منعقد ہوا ‘پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے طلبہ و طالبات میں ڈگریاں اور میڈلز تقسیم کیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانووکیشن میں ڈاکٹر تہمینہ اعجاز کو 37ویں ایم بی بی ایس کورس میں بہترین کیڈٹ قرار دیئے جانے پر …

راولپنڈی۔ 29 جون (اے پی پی) آرمی میڈیکل کالج میں 37واں ایم بی بی ایس اور 16ویں بی ڈی ایس کورس کا کانووکیشن جمعہ کو منعقد ہوا ‘پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے طلبہ و طالبات میں ڈگریاں اور میڈلز تقسیم کیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانووکیشن میں ڈاکٹر تہمینہ اعجاز کو 37ویں ایم بی بی ایس کورس میں بہترین کیڈٹ قرار دیئے جانے پر صدارتی گولڈ میڈل اور ڈاکٹر زونیرا سعید کو 16ویں بی ڈیَ ایس کورس میں بہترین کیڈٹ ہونے پر پریذیڈنٹ گولڈ میڈل اور بہترین کیڈٹ کیپٹن محمد شعیب کو آرمی چیف گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کامیاب ہونے والے ڈاکٹروں اور ان کے والدین کو مبارکباد دی ۔انہوں نے میڈیکل کے شعبے میں بہترین کارکردگی پر آرمی میڈیکل کالج کے کردار کا اعتراف کیا۔ تقریب میں پاک فوج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران ‘کالج کے فیکلٹی ممبران اور گریجویٹ ہونے والے طلباءو طالبات کی بڑی تعداد شریک تھی ۔