سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن کو متنازعہ نہ بنایا جائے‘ متنازعہ الیکشن سے بننے والی حکومت ملکی مسائل حل نہیں کر سکے گی۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر شخص سوال کرے گا کہ قمر السلام کو گرفتار کیوں کیا گیا، ہر کوئی سوال کرے گا …

اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن کو متنازعہ نہ بنایا جائے‘ متنازعہ الیکشن سے بننے والی حکومت ملکی مسائل حل نہیں کر سکے گی۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر شخص سوال کرے گا کہ قمر السلام کو گرفتار کیوں کیا گیا، ہر کوئی سوال کرے گا کہ شاہد خاقان عباسی کے کاغذات کیوں مسترد ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ بنا مقصد کسی کو الیکشن سے باہر نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ جنہیں حلقے کا علم نہ ہو انہیں تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ امید ہے کہ کلثوم نواز کی طبیعت جلد بہتر ہوگی۔ امید ہے نواز شریف جلد پاکستان آکر انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔