لاہور۔29 جون(اے پی پی )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور میں اپنے قیام کے تیسرے روزبھی پارٹی رہنماﺅں سے مختلف امور پر مشاورت کی اور آئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا گیا ، جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کےخلاف مسلسل تیسرے روز بھی عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ،سابق رکن اسمبلی سےمل …
عمران خان کی لاہور میں پارٹی رہنماﺅں سے مختلف امور پر مشاورت ‘ آئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل بھی مرتب کیا

مزید خبریں
لاہور۔29 جون(اے پی پی )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور میں اپنے قیام کے تیسرے روزبھی پارٹی رہنماﺅں سے مختلف امور پر مشاورت کی اور آئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا گیا ، جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کےخلاف مسلسل تیسرے روز بھی عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ،سابق رکن اسمبلی سےمل راجہ نے سابق وزیر قانون راجہ بشارت کو ٹکٹ دئیے جانے کیخلاف عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر دھرنا دیدیا ۔ بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ زمان پارک میں موجود رہ کر پارٹی رہنماﺅں سے ٹیلیفونک رابطے کر کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔







