اسلام آباد ۔30 جون (اے پی پی) الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے لئے پارٹی ٹکٹ جمع کرانے میں ایک دن کی توسیع کے بعد ہفتہ کو بھی امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ جمع کرائے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق امیدواروں کی جانب سے پارٹی ٹکٹ کے سرٹیفیکیٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ 29جون مقرر کی تھی تاہم …
الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی امیدواروں کے لئے پارٹی ٹکٹ جمع کرانے میں ایک دن کی توسیع ، امیدواروں نے ہفتہ کو بھی پارٹی ٹکٹ جمع کرائے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔30 جون (اے پی پی) الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے لئے پارٹی ٹکٹ جمع کرانے میں ایک دن کی توسیع کے بعد ہفتہ کو بھی امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ جمع کرائے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق امیدواروں کی جانب سے پارٹی ٹکٹ کے سرٹیفیکیٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ 29جون مقرر کی تھی تاہم کمیشن نے انتخابی قانون 2017کی شق 66کے تحت تمام ریٹرننگ آفیسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ہفتہ کو بھی پارٹی ٹکٹ وصول کریں اور ہفتہ کو بھی یہ پارٹی ٹکٹ وصول کئے گئے۔







