بیلٹ پیپر پر امیدواروں کے نام اردو حروف تہجی کی ترتیب کے تحت درج ہوں گے ، الیکشن کمیشن

اسلام آباد ۔30 جون (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ بیلٹ پیپر پر امیدواروں کے نام اردو حروف تہجی کی ترتیب کے تحت درج ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ہفتہ کو جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ امیدواروں کا شناختی کارڈ پر درج نام ہی بیلٹ پیپر پر چھاپا جائے گا۔امیدواروں کو کاغذات نامزدگی فارم میں بھی اس ضمن میں تحریری طور پر …

اسلام آباد ۔30 جون (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ بیلٹ پیپر پر امیدواروں کے نام اردو حروف تہجی کی ترتیب کے تحت درج ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ہفتہ کو جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ امیدواروں کا شناختی کارڈ پر درج نام ہی بیلٹ پیپر پر چھاپا جائے گا۔امیدواروں کو کاغذات نامزدگی فارم میں بھی اس ضمن میں تحریری طور پر آگاہ کیا گیاتھا ، لہذا ریٹرننگ آفیسران قومی شناختی کارڈ کے علاوہ کوئی اضافی نام فارم 33پر درج نہیں کرے گا۔