لاہور۔30 جون(اے پی پی )بنگلہ دیش سے آئے ہوئے 10رکنی میڈیا وفد نے ہفتہ کے روز ارفع کریم ٹےکنالوجی پارک( ارفع کریم ٹاور) کا دورہ کیا۔ یہاں وفد کو ارفع ٹاور میں مختلف کمپنیوں اور دفاتر کے بارے میں انتظامیہ نے بریفنگ دی ۔ وفد کو بتایا گیا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے جدید ٹیکنالوجی ای سٹیمپنگ کے ذریعے کثیر رقم اکٹھی کی ہے اور یہ منصوبہ انتہائی کامیاب …
بنگلہ دیش کے 10رکنی میڈیا وفد کا ارفع کریم ٹےکنالوجی پارک کا دورہ

مزید خبریں
لاہور۔30 جون(اے پی پی )بنگلہ دیش سے آئے ہوئے 10رکنی میڈیا وفد نے ہفتہ کے روز ارفع کریم ٹےکنالوجی پارک( ارفع کریم ٹاور) کا دورہ کیا۔ یہاں وفد کو ارفع ٹاور میں مختلف کمپنیوں اور دفاتر کے بارے میں انتظامیہ نے بریفنگ دی ۔ وفد کو بتایا گیا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے جدید ٹیکنالوجی ای سٹیمپنگ کے ذریعے کثیر رقم اکٹھی کی ہے اور یہ منصوبہ انتہائی کامیاب ثابت ہوا ہے ۔ وفد نے سٹیزن کال سنٹر‘ میٹرو کنٹرول روم اور خدمت مرکز کا بھی دورہ کیا۔ یہ سب ادارے ارفع کریم ٹےکنالوجی پارک میں ایک ہی چھت تلے کام کر رہے ہیں۔ اس موقع پر آئی ٹی یو کے ڈائریکٹر اکادمی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بارے میں وفد کے ارکان کو تفصیلی بریفنگ دی ۔







