ماسکو ۔ یکم جولائی (اے پی پی) اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں (کل) پیر کو دو پری کوارٹر فائنلز میچز کے فیصلے ہوں گے، ریکارڈ پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیلین ٹیم کو میکسیکو اور بیلجیئم کو جاپان کا چیلنج درپیش ہو گا۔ روس میں رواں میگا ایونٹ میں ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کیلئے زبردست جنگ جاری ہے، دفاعی چیمپئن جرمنی کے بعد لائنل میسی کی ارجنٹائن …
اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں (کل) دو پری کوارٹر فائنلز میچز کے فیصلے ہوں گے

مزید خبریں
ماسکو ۔ یکم جولائی (اے پی پی) اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں (کل) پیر کو دو پری کوارٹر فائنلز میچز کے فیصلے ہوں گے، ریکارڈ پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیلین ٹیم کو میکسیکو اور بیلجیئم کو جاپان کا چیلنج درپیش ہو گا۔ روس میں رواں میگا ایونٹ میں ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کیلئے زبردست جنگ جاری ہے، دفاعی چیمپئن جرمنی کے بعد لائنل میسی کی ارجنٹائن اور کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال کی ٹیمیں بھی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں، کل پیر کو پہلے پری کوارٹر فائنل میں برازیل کا مقابلہ میکسیکو اور دوسرے پری کوارٹر فائنل میں بیلجیئم کا مقابلہ جاپان سے ہو گا۔








