ہرارے ۔ یکم جولائی (اے پی پی) سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز شروع ہو گئی، پاکستان نے میزبان زمبابوے کو افتتاحی میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 74 رنز سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا، گرین شرٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، فخر زمان نے 61 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، آصف نے جارحانہ بلے …
سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز شروع، پاکستان کا زمبابوے کو افتتاحی میچ میں 74 رنز سے ہرا کر فاتحانہ آغاز

مزید خبریں
ہرارے ۔ یکم جولائی (اے پی پی) سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز شروع ہو گئی، پاکستان نے میزبان زمبابوے کو افتتاحی میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 74 رنز سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا، گرین شرٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، فخر زمان نے 61 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، آصف نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21 گیندوں پر 4 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 41 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، شعیب ملک 37 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، جواب میں زمبابوین ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 17.5 اوورز میں 108 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، موساکنڈا 43 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ 6 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، محمد نواز، محمد حفیظ، حسن علی اور عثمان خان نے 2، 2 اور شاداب خان نے ایک وکٹ لی۔ آصف علی کو جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔








