اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) عالمی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ عید الفطر کے باعث 3 جولائی سے 9جولائی تک بند رہے گا۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز کے مطابق اےونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں پانچ کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں …
عالمی جونیئر سکوائش چیمپئن، قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ عید الفطر کے باعث 3 تا 9جولائی بند رہے گا
اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) عالمی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ عید الفطر کے باعث 3 جولائی سے 9جولائی تک بند رہے گا۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز کے مطابق اےونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں پانچ کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جن میں اسرار احمد ، عباس شوکت ، احسن ایاز، کاشف آصف اورمہران جاوید شامل ہیں، اور کوچز امجد خان اور فضل شاہ کھلاڑیوں کو جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں ۔









