فخر زمان نے کینگروز باﺅلرز کا بھرکس نکال دیا، پاکستان نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز جیت لی

ہرارے ۔ 8 جولائی (اے پی پی) فخر زمان کی دھواں دار اننگز کی بدولت پاکستان نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز جیت لی، کینگروز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، ڈی آرسی شارٹ نے 76 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جواب میں پاکستانی ٹیم نے مطلوبہ ہدف …

ہرارے ۔ 8 جولائی (اے پی پی) فخر زمان کی دھواں دار اننگز کی بدولت پاکستان نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز جیت لی، کینگروز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، ڈی آرسی شارٹ نے 76 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جواب میں پاکستانی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، 2 کے سکور پر گرین شرٹس کی 2 وکٹیں گر گئیں، فخر زمان اور سرفراز نے مل کر ٹیم کا سکور 47 تک پہنچایا، کپتان کے آﺅٹ ہونے کے بعد شعیب ملک نے فخر کا ساتھ دیا، دونوں بلے بازوں نے ڈٹ کر کینگروز باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور چوتھی وکٹ کی شراکت میں 107 قیمتی رنز جوڑ کر اسے فتح کے قریب پہنچایا، فخر زمان نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف باﺅلرز کی خوب دھنائی کی اور 91 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، فخر کے آﺅٹ ہونے کے بعد شعیب ملک اور آصف علی نے شاندار بیٹنگ کر کے آسٹریلیا کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، شعیب 43 اور آصف 17 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ڈی آرسی شارٹ کی 76 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، فخر زمان میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔