ماسکو ۔ 12 جولائی (اے پی پی) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو روسی صدر ولادی میر پوٹن سے ملاقات کرنے ماسکو پہنچ گئے ۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ پیوٹن کے ساتھ شامی تنازعے اور مشرق وسطی امن عمل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ موضوعات اسرائیل کی قومی سلامتی کے لیے بہت اہم ہیں۔ واضح رہے کہ جنوبی …
اسرائیلی وزیر اعظم کا دورہ روس ، روسی صدر سے ملاقات کریں گے

مزید خبریں
ماسکو ۔ 12 جولائی (اے پی پی) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو روسی صدر ولادی میر پوٹن سے ملاقات کرنے ماسکو پہنچ گئے ۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ پیوٹن کے ساتھ شامی تنازعے اور مشرق وسطی امن عمل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ موضوعات اسرائیل کی قومی سلامتی کے لیے بہت اہم ہیں۔ واضح رہے کہ جنوبی شام میں صورتحال انتہائی خراب ہونے کے تناظر میں اسرائیلی وزیر اعظم کے اس دورے کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔








