لندن ۔ 13 جولائی (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بریگزٹ معاہدہ کے بعد یوروپی یونین کے سلسلے میں برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے کی تجاویز کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اس سے برطانیہ کے ساتھ آزادانہ تجارت کرنا ناممکن ہوسکتا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر بننے کے بعد پہلی مرتبہ برطانیہ کا دورہ کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے تھریسا مئے کے ساتھ عشائیے سے …
امریکی صدرکی برطانوی وزیراعظم کے بریگزٹ منصوبہ پر نکتہ چینی

مزید خبریں
لندن ۔ 13 جولائی (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بریگزٹ معاہدہ کے بعد یوروپی یونین کے سلسلے میں برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے کی تجاویز کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اس سے برطانیہ کے ساتھ آزادانہ تجارت کرنا ناممکن ہوسکتا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر بننے کے بعد پہلی مرتبہ برطانیہ کا دورہ کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے تھریسا مئے کے ساتھ عشائیے سے قبل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تھریسا مئے کی تجویز برطانیہ کو یوروپی یونین کے قریب لائے گا اور ا سے نئے ٹرانس اٹلانٹک تجارتی معاہدہ کا امکان ختم ہوسکتا ہے








