شر پسند عناصر الیکشن کے عمل کو متاثر کرنا چاہتے ہیں، دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیاں ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتیں، نگراں وزیر داخلہ محمد اعظم خان

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) نگراں وزیر داخلہ محمد اعظم خان نے بنوں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا اور لواحقین سے ہمدردی کااظہار کیا۔ جمعہ کو وزارت داخلہ سے جاری کردہ بیان میں وزیر داخلہ نے کہاکہ الیکشن کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنا دیں گے۔ پر امن الیکشن کا انعقاد …

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) نگراں وزیر داخلہ محمد اعظم خان نے بنوں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا اور لواحقین سے ہمدردی کااظہار کیا۔ جمعہ کو وزارت داخلہ سے جاری کردہ بیان میں وزیر داخلہ نے کہاکہ الیکشن کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنا دیں گے۔ پر امن الیکشن کا انعقاد ہمارا نصب العین ہے۔شر پسند عناصر الیکشن کے عمل کو متاثر کرنا چاہتے ہیں۔ دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیاں ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتیں۔ سیکورٹی کے حوالے سے صوبائی حکومتوں کی معاونت کر رہے ہیں۔