اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ شنگھائی میں پاکستانی مشن متوفی پاکستانی طالب علم معزالدین کا جسد خاکی جلد از جلد ملک بھیجنے کیلئے لواحقین کے ساتھ رابطے میں ہے۔جمعہ کو جاری ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ پاکستانی طالب علم معزالدین پر شنگھائی میں چاقو سے حملہ سے کیا گیا،انہیں فوری طور پرنان جینگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا لیکن …
شنگھائی میں پاکستانی مشن متوفی پاکستانی طالب علم معزالدین کا جسد خاکی جلد از جلد ملک بھیجنے کیلئے لواحقین کے ساتھ رابطے میں ہے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ شنگھائی میں پاکستانی مشن متوفی پاکستانی طالب علم معزالدین کا جسد خاکی جلد از جلد ملک بھیجنے کیلئے لواحقین کے ساتھ رابطے میں ہے۔جمعہ کو جاری ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ پاکستانی طالب علم معزالدین پر شنگھائی میں چاقو سے حملہ سے کیا گیا،انہیں فوری طور پرنان جینگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ترجمان نے کہا کہ شنگھائی میں ہمارے مشن نے فوری مقامی پولیس حکام سے رابطہ کیا اور انہیں کہا کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا جائے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ چینی حکام نے اس معاملے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔








