لندن ۔13 جولائی(اے پی پی) صدر ڈونلڈ ٹرمپ مغربی دفاعی اتحاد نیٹوکے دو روزہ اجلاس میں شرکت کے بعد م لندن پہنچ گئے ۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق وہ برطانوی وزیراعظم ٹھریریسا مَے کے ساتھ ملاقات کے علاوہ ملکہ برطانیہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ وہ اسی دورے کے دوران سکاٹ لینڈ میں گولف کھیلنے بھی جائیں گے۔ امریکی صدر کی لندن آمد کے خلاف ایک بہت بڑے مظاہرے کا …
امریکی صدر نیٹو اجلاس میں شرکت کے بعد لندن پہنچ گئے

مزید خبریں
لندن ۔13 جولائی(اے پی پی) صدر ڈونلڈ ٹرمپ مغربی دفاعی اتحاد نیٹوکے دو روزہ اجلاس میں شرکت کے بعد م لندن پہنچ گئے ۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق وہ برطانوی وزیراعظم ٹھریریسا مَے کے ساتھ ملاقات کے علاوہ ملکہ برطانیہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ وہ اسی دورے کے دوران سکاٹ لینڈ میں گولف کھیلنے بھی جائیں گے۔ امریکی صدر کی لندن آمد کے خلاف ایک بہت بڑے مظاہرے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ منتظمین کے مطابق اس احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے۔واضح رہے کہ برطانوی دورے کے بعد اتوار کو ٹرمپ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کے لیے فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی جائیں گے۔








