نوٹنگھم ۔ 13 جولائی(اے پی پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق آسٹریلوی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ کے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑدیا ۔ انہوں نے یہ کارنامہ جمعرات کو انگلینڈ کے خلاف شیڈول سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں انجام دیا۔ کوہلی یہ ریکارڈ توڑنے کے بعد زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں …
ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے کا ایڈم گلکرسٹ کا ریکارڈ توڑ دیا
نوٹنگھم ۔ 13 جولائی(اے پی پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق آسٹریلوی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ کے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑدیا ۔ انہوں نے یہ کارنامہ جمعرات کو انگلینڈ کے خلاف شیڈول سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں انجام دیا۔ کوہلی یہ ریکارڈ توڑنے کے بعد زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں 14ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ان سے قبل آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز گلکرسٹ نے 9619 بنائے تھے۔ ویرات کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں 75 رنز بنائے انکو راشد نے بٹلر کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ کیا۔ جبکہ کوہلی نے 9663 رنز بنا رکھے ہیں۔









